نئی دہلی/5جنوری(ایجنسی) 'بگ باس 11' کے گھر میں کافی اتھل پتھل کے بعد اس ہفتے نومینٹ ہوئے چار کنٹیسٹنٹ (حنا خان، شلپا شندے، وکاس گپتا اور لو تیاگی) گھر سے باہر جاکر لائیو ووٹنگ کے لئے اپیل کرتے ہوئے نظر آئیں. ممبئی کے واشی انربٹ مال میں اپنے فینس کے درمیان یہ چاروں کی جب انٹری ہوئی، تو وہ نظارہ دیکھنے کے قابل تھا. فینس اپنے اپنے فیورٹ کنٹیسٹنٹ کا نام لے لے کر ان کا حوصلہ
بڑھاتے ہوئے نظر آئے.
لیکن، ان سب کےہ بیچ مال میں ایک بہت بڑا ہنگامہ تب مچ گیا جب حنا خان کے ساتھ ایک فین نے بدتمیزی کی- دراصل بھیڑ میں ایک فین نے حنا خان کے بال کو پیچھے سے کھینچنے کی کوشش کی-
جسکے بعد حنا کو زور سے چللاتے ہوئے دیکھا گیا- وہیں اس حادثے کو کسی ایک فین نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا اور اسےسوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا- اب یہ ویڈیو بہت ہی تیزی سے وائرل ہورہا ہے.