ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) اداکار آیوشمان کھرانہ فلم ’بدھائی ہو‘ کو خاص فلم مانتے ہیں۔
آیوشمان کی فلم ’بدھائی ہو‘ گزشتہ برس منظرعام پر آئی تھی جو باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی آیوشمان کی پہلی فلم تھی۔
آیوشمان نے بتایا کہ آخر کیوں انہوں نے یہ فلم منتخب کی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ’بدھائی ہو‘ 100کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی میری پہلی سپرہٹ فلم ہے اور یہ میرے فلمی کیرئیر میں ہمیشہ ایک خاص فلم رہے گی ۔
مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک ایسے موضوع جس پر زیادہ بات نہیں ہوتی ہے، کو منتخب کیا اور اسے مزید آگے بڑھایا۔
میں ، ایک درمیانی عمر کی خاتون کے اچانک حاملہ ہونے پر اس کا خاندان کس
صورتحال سے گزر تا ہے، اس کے بارے میں بتانا چاہتا تھا۔
فلم نے لوگوں کو بہت ہنسایا لیکن مجھے امید ہے کہ اس نے لوگوں کو پیار ، غیر مشروط محبت کرنا بھی سکھایا۔
یہ ایک خیال کو رفتار اور بات چیت کو فروغ دینے کے لئے تھا اور مجھے خوشی ہے کہ ’بدھائی ہو‘ نے یہ سب اپنے انوکھے طریقے سے کیا ہے۔
آیوشمان نے کہا ’بدھائی ہو‘ اکشت گھلڈیال اور شانتانو شریواستو کی جانب سے لکھی گئی ایک شاندار اسکرپٹ بھی تھی۔
انہوں نے اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ اس کے تھنک ٹینک کو دیا اور کہا ’’میں نے ہمیشہ ہی فلموں کے انتخاب میں اس کے مخصوص کنٹینٹ کو اہمیت دی ہے اور یہ فلم ایک ایسی اسکرپٹ تھی جسے میں الفاظ کے ذریعے بتانا چاہتا تھا یہ ایک شاندار آئیڈیاتھا۔