ممبئی، 12 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ اب ممبئی پولیس کے نئے سائبر سیکورٹی پہل کا چہرہ بن گئے ہیں۔
یہ مہم لوگوں کو خاص طور پر حساس اور آسانی سے ٹارگٹ بننے والے گروپس کو سائبر مجرموں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے دھوکہ دہی کے طریقوں سے آگاہ کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر جاری کردہ ایک پروموشنل ویڈیو میں ،
اداکار - گلو کار آیوشمان کھرانہ نے آن لائن محتاط رہنے اور ڈیجیٹل فراڈ سے بچنے کے لیے کچھ آسان لیکن اہم ٹپس شیئر کی ہیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ عام لوگ ہی سائبر کرائمز کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ جعلسازوں کی جدید تکنیک سے ناواقف ہوتے ہیں۔
اس پہل کے ذریعے، ممبئی پولیس اور آیوشمان کھرانہ مل کر لوگوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے بیدار اور با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔