ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کو فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کلی) فریمس کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔
میڈیا اور تفریحی صنعت کی باوقار تنظیم کلی فریمس
اس سال اپنی 25 ویں سالگرہ منانے جارہی ہے۔
اس خاص موقع پر بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔
آیوشمان اب اس تقریب سے ہندوستانی میڈیا اور انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے چہرے کے طور پر جڑ گئے ہیں۔