ممبئی ، 9 اپریل (یو این آئی) ٹارزن : دی ونڈر کار سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی عائشہ ٹاکیہ آج 39 برس کی ہو گئیں۔ عائشہ نے اپنے اداکاری کیر ئیر کا آغاز محض 13 برس کی عمر میں کیا تھا۔ عائشہ ٹاکیہ کی پیدائش 10 اپریل 1986 کو ممبئی میں ایک گجراتی ہند و باپ نشیت ٹاکیہ اور ایک مسلم ماں فریدہ کے ہاں ہوئی تھی۔ عائشہ نے اپنی اسکول کی تعلیم سینٹ انتھونی گرلز ہائی اسکول، جیمبور سے مکمل کی اور اس کے
ساتھ ہی بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنا شروع کر دیا۔ پہلی بار عائشہ کو شاہد کپور کے ساتھ مشہور ہیلتھ ڈرنک ” کمپلان“ کے اشتہار میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
عائشہ ڈزنی چینل کے لیے بھی کام کر چکی ہیں جہاں سے انھیں ماہانہ 8 ہزار روپے ملتے تھے۔ سال 2000 میں ، عائشہ ٹاکیہ گلوکارہ فالگونی پاٹھک کی میوزک ویڈیو میری چونر اڑ اڑ جائے میں نظر آئیں۔
اس گانے کے بعد عائشہ کو ملک بھر میں شناخت ملی۔