ممبئی/10نومبر(ایجنسی) اشوتوش رانا وکا چہرہ ذہن میں آتے ہی سب سے پہے سنگھرش میں ادا کیے انکا کردار یاد آتا ہے، یہ کردار سب سے خونخار ویلین کا کہا جاسکتا ہے۔ اشوتوش رانا 10 نومبر 1967 کو مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔
اشوتوش اکثر اپنے گاؤں میں ہونے والے رام لیلا میں روان کا کردار ادا کرتے تھے، اشوتوش
اپنے دادا کو بہت مانتے تھے اور انکے کہنے پر ہی اشوتوش نے ایکٹنگ میں اپنا کیئریر بنایا .
اشوتوش نے سال 2001 میں اداکارہ رینوکا شاہانے سے شادی کی تھی. دونوں کے دو بیٹے ہیں.
اشوتوش نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ، دہلی میں ایکٹنگ کی پڑھائی کی. پھر ممبئی جاکر وہاں بطور ایکٹر کام کیا. انہوں سوابھیمان سیریل سے اپنا کیریئر شروع کیا.