ممبئی، 9 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اشوک کمار کی شبیہ اگرچہ ایک سدا بہار اداکار کی رہی ہے لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ فلم انڈسٹری کے پہلے ایسے اداکار رہے جنہوں نے اینٹی ہیرو کا کردار بھی ادا کیا تھا چالیس کی دہائی میں اداکاروں کی شبیہ روایتی اداکار کی ہوتی تھی جو رومانی اور صاف ستھری کردار کیا کرتے تھے۔
اشوک کمار فلم انڈسٹری کے پہلے ایسے اداکار رہے جنہوں نے اداکاروں کے روایتی ا سٹائل کو توڑتے ہوئے فلم قسمت میں اینٹی ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔
ہندی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں بامبے
ٹاکیز کی سال 1943 میں فلم قسمت میں اشوک کمار نے اینٹی ہیرو کے کردار نبھایا تھا. اس فلم نے کلکتہ کے چترا تھیٹر سنیما ہال میں مسلسل 196 ہفتوں تک چلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
ہندی فلم انڈسٹری میں دادا مونی کے نام سے مشہور کمود کمار گنگولی عرف اشوک کمار کی پیدائش بہار کے بھاگلپور شہر میں 13 اکتوبر 1911 کو ایک درمیانے طبقے کے بنگالی خاندان میں ہوئی تھی۔
اشوک کمار نے اپنی ابتدائی تعلیم کھندوا شہر سے مکمل کی. اس کے بعد انہوں نے گریجویشن کی تعلیم الہ آباد یونیورسٹی سے مکمل کی جہاں ان کی دوستی ششادھر مکھرجی سے ہو گئی جو انہیں کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔