the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی ، 08 ستمبر (یواین آئی) اپنی زبردست آواز سے لوگوں کے دل جیتنے والیں مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے آج 87 سال کی ہوگئیں۔

08 ستمبر 1933 کو مہاراشٹر کے سانگلی گاؤں میں پیدا ہوئیں ، آشا بھوسلے کے والد پنڈت دیناتھ منگیشکر مراٹھی تھیئٹر سے وابستہ تھے۔
آشا بھونسلے نے 1948 میں اپنا پہلا گانا ساون آیا فلم چنریا میں گایا تھا۔
سولہ سال کی عمر میں اپنے کنبے کی خواہشات کے برخلاف ، آشا نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑے گنپت راؤ بھونسلے سے شادی کی۔
ان کی شادی زیادہ کامیاب نہیں رہی اور بالآخر انہیں ممبئی سے واپس پنے میں واقع اپنے گھر جانا پڑا۔

سال 1957 میں ، موسیقار او پی نیئر کی



موسیقی ہدایت کاری میں پروڈیوسر ہدایت کار بی آر چوپڑا کی فلم نیا دور آشا بھوسلے کے کیریئر میں ایک اہم پڑاؤ لے کر آیا ۔
سال 1966 میں ، آشا بھوسلے نے آر ڈی برمن کی موسیقی میں آجا آجا میں ہوں پیار تیرا گانے کو اپنی آواز دی ، جس سے انہیں بہت شہرت حاصل ہوئی ۔
ساٹھ اور ستر کی دہائی میں آشا بھوسلے کو ہندی فلموں کی مشہور ڈانسر اداکارہ ہیلن کی آواز سمجھا جاتا تھا۔
آشا بھوسلے نےہیلن کےلئے تیسری منزل میں او حسینہ ظلفوں والی ،فلم کارواں میں پیا تو اب تو آجا ور فلم میرے جیون ساتھے میں آؤ نا گلے لگا لو نا اور ڈان میں یہ میرا دل یار کا دیوانہ نغموں سے اپنے ساتھ ساتھ ہیلن کے کریئر میں بھی چار چاند لگا دئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.