the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 26 اکتوبر (یو این آئی) کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ میں منگل کو سماعت نامکمل رہی ہائی کورٹ ن اس معاملے میں آگے کی سماعت کے لئے بدھ ڈھائی بجے کا وقت طے کیا ہے آرین کی جانب سے عدالت میں سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے منگل کو اپنی دلیلیں پیش کیں اب اس معاملے میں بدھ کو یہ ملزم ارباز مرچنٹ کی ضمانت پر وکیل امت ڈیسائی اپنی دلیل پوری کریں گے۔ مسٹر ڈیسائی آج بھی عدالت میں دلیل دے رہےتھے، تو عدالت نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ مسٹر ڈیسائی نے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے بھی



اپنی بات رکھنے کے لئے عدلت سے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی۔
آرین کے وکیل روہتگی نے عدالت میں دلیل دی کہ مکل کے پاس کچھ نہیں ملا اور نہ ہی اس کا طبی معائنہ کرایا گیا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ نشے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ارباز مرچنٹ کے جوتوں سے 6 گرام چرس ملی ہے لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا سوائے اس کے کہ وہ میرے آرین کا دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرین کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ مسٹر روہتگی نے 3 اکتوبر کو آرین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موبائل چیٹ میں کیا ہے یہ ثابت ہونا باقی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیٹ کا کروز ڈرگ پارٹی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے بغیر کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.