ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) نارکوٹک ڈرگس اور سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) کی خصوصی عدالت نے منشیات معاملے میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور ان کے دو دوستوں کی عدالتی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے ان کے ضمانت کی درخواست مسترد کردی آرین اور ارباز مرچنٹ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں جبکہ من من دھمیچا خواتین کی
بائیکلا جیل میں بند ہیں این ڈی پی ایس کے خصوصی جج وی وی پاٹل نے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جسٹس پاٹل نے اس سے قبل 14 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر دلائل کے بعد اپنا حکم محفوظ رکھا تھا۔
استغاثہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آرین گزشتہ کچھ برسوں سے منشیات کا باقاعدہ استعمال کرتے رہے ہیں اور اس کی تصدیق کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔