the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 21 اکتوبر (یو این آئی) کروز میں ہوئی ریو پارٹی کے تعلق سے آرتھرروڈ جیل میں قید بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو جمعرات کے روزاپنے والد سے ملنے کا موقع ملا اس دوران باپ بیٹے نے 20 منٹ اکٹھے گزارے۔ دونوں کی یہ ملاقات ریاستی حکومت کے ذریعہ جیل میں بند اپنے خاندان کے ممبران سے ملنے کے لئے عائد کی گئی پابندی میں رعایت دئے جانے کے بعد ہوئی اس سے دوہفتے قبل آرین اپنی والدہ گوری خان سے ملے تھے۔ پھرجب 15 اکتوبر کو کوارنٹائن مدت ختم ہونے کے بعد انہیں



جنرل بیرک میں بھیجاگیا تھا، تب انہوں نے ویڈیو کانفرنسکنگ کے ذریعہ والدین سے بات کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ دواکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ حراست میں لئے گئے آرین خان کی ضمانت کی درخواست پر جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ این سی بی نے 23 سالہ آرین کو باضابطہ طورسے 3 اکتوبر کوگرفتار کیا تھا۔
این سی بی حراست میں پہلے کچھ دنوں تک رہنے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور پھر 8 اکتوبر کو جیل کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیاتھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.