ممبئی 29اکتوبر (یو این آئی )بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے کے الزامات کے تحت ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کیے فلم اداکار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کی ممبئی کے آرتھر روڈ جیل سے رہائی کل بروز سنیچر عمل میں آئے گی اسی دوران ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس نتن تامبر نے ضمانت کی شرائط
عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے تحت آرین خان کو ایک لاکھ روپیہ کی مچلکےے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔
بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولا نے آج سیشن عدالت پہنچ کر آرین خان کی ایک لاکھ روپیہ کے مچلکے پر دستخط کئے اور اس کے بعد سیشن عدالت میں آرتھر روڈ جیل کو حکم جاری کیا ہے کہ ملزم کو رہا کرے ۔