ممبئی، 5نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اپنی ضمانت میں مقررہ شرائط کے مطابق حاضری لگانے کے لیے جمعہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوئے کروز ڈرگس کیس میں 23 سالہ آرین کو تین اکتوبر کو
گرفتار کیا گیا تھا اور ممبئی ہائی کورٹ نے 30 اکتوبر کو انہیں ضمانت دی تھی عدالت نے نہیں 14 شرائط کے ساتھ ضمانت دی تھی۔ جس میں ہر جمعہ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونا بھی تھی۔
آرین کو 26 دن حراست میں رہنے کے بعد عدالت سے سخت شرائط پر ضمانت ملی تھی۔