نئی دہلی/29اگست(ایجنسی) کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی فلم 'دھڑک' سے اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بالی ووڈ میں گرانڈ انٹری کرائی، لیکن اب خبر ہے کہ کرن یہی نہیں روکنے والے ہیں، بلکہ وہ سری دیوی کی دوسری بیٹی khushi-kapoor خوشی کپور کی بھی بالی ووڈ میں شاندار انٹری کرانے کی تیاری کررہے ہیں، دراصل ہم اسے
شاندار انٹری اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ خوشی کپور کے ساتھ کرن جوہر جس اسٹار کو لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان کے بیٹے aryan-khan اریان خان ہے.
دراصل میڈیا رپورٹیں کی مانیں تو کرن جوہر خوشی کپور اور اریان خان کو بالی ووڈ میں ایک ہی فلم سے لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں.