ممبئی/6جنوری(ایجنسی) بگ باس سے نکلنے کے بعد آرشی خان بھلے ہی دنیا کے لیے ایک سلی بریٹی بن گئی ہو لیکن ممبئی میں انہیں جس تجربہ کا سامنا کرنا پڑا شاید ہی وہ اسے یاد کریں-
دراصل آرشی خان کو سلمان خان کے گارڈ نے انکے گھر میں گھسنے ہی نہیں دیا- رپورٹس کے مطابق آرشی
سلمان سے ملنے انکے گھر تک پہنچ گئی.
اسے لیکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے. اس میں آرشی سلمان کے باندرا میں واقع گیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر نظر آرہی ہیں انکے ساتھ ایک خاتون بھی ہے.
آرشی کے ساتھ موجودہ خاتون کے ہاتھ میں گلدستہ دیکھا گیا- وہ سلمان سے ملنے آئی تھی.