ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام احمد علی خان تھا۔ ارشد بچپن میں ہی 14 سال کی عمر میں یتیم ہو گئے تھے اور انہیں کم عمری
میں ہی اپنی جد وجہد
بھری زندگی کا آغاز کرنا پڑا۔
ارشد وارثی نے اپنی ابتدائی تعلیم ناسک کے بورڈنگ اسکول سے حاصل کی لیکن گھر کے
حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم دسویں کلاس تک ہی محدود کر نا پڑی۔