the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 14اکتوبر (یو این آئی) منشیات کے معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج یہاں فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری  جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ کئے جانے کا حکم جاری کیا خان اور اسکے دیگر ساتھیوں کو دو ہفتوں قبل ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
ؐ عدالت کے روبرو گزشتہ دو دنوں سے جاری طویل بحث کا آج اسوقت خاتمہ ہوا جب استغاثہ نے درخواست ضمانت کی یہ کہکر مخالفت کی کہ آرین کے



قبضے سے بھلے ہی منشیات برآمد نہیں ہوئ لیکن وہ منشیات کا عادی ہے اور وہ منشیات فروشوں کے روابط میں تھا
وکلاء دفاع نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کے قبضے سے کوئ ممنوع اشیاء سمیت منشیات برآمد نہیں ہو ئ تھی نیز اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ ملزم منشات کا عادی ہے تو بھی اسے اصلاح کا موقع فراہم کیا جائے اور مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے
خان اور اس کے دو دوست۔ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا نے
سیشن جج وی وی پاٹل کے روبرو اپنی درخواستوں میں رہائ کی درخواست کی
۔آرین فی الوقت ممبئ کے آرتھر روڈ جیل میں مقید ہیں آج صبح ہی جیل کے کورنٹین سینٹر سے اسے دیگر قیدیوں کے بیرک میں منتقل کیا گیا

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.