the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بنگلورو ، 30 نومبر (یو این آئی) برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستانی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو 2020-21 کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

بافٹا کی یہ پہل برطانیہ ، امریکہ اور چین کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں فلم ، کھیلوں اور ٹیلی ویژن میں آنے والی نسل کے لئے تخلیقی صلاحیتیں پیش کرنے، مظاہرہ کرنے اور تعاون کی سمت اٹھایا گیا پہلا قدم ہے۔

پیر کو یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق ، بافٹا بریک تھرو انڈیا 2020-21 کے لئے معروف موسیقار اے آر رحمان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ہندوستان میں فلم ، کھیلوں اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں



کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس پروگرام کو ٹام ہالینڈ ، لیٹیا رائٹ ، فلورنس پُگ ، جیسی بکلے ، جوش او کارنر اور کالم ٹرنر جیسے لوگوں کا تعاون حاصل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا ’’مجھے بافٹا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔
ہندوستان میں فلم ، کھیل اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے حیرت انگیز ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکے گا۔
یہ ذہین فنکاروں کے لئے ایک منفرد موقع ہے ، میں ہندوستان سے منتخب کی گئی بہترین صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لئے پرجوش ہوں‘‘۔

بافٹا کے چیف ایگزیکٹو امینڈی بیری او بی ای نے کہا ’’بافٹا ہندوستان میں تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اس کے مظاہرے، سیکھنے اور صلاحیت کے پروگرام کو فروغ دینے کے لئے پرجوش ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.