: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/20نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے پیر کو سنگاپور کے madame-tussauds-museum میڈم تساؤ میوزیم میں اپنے مومی پتلے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلی بار ان کا بولنے والا مومی پتلا بنایا گیا ہے. انوشکا نے کہا، "مجھے خوشی ہے کہ میڈم تساؤ سنگاپور میں پہلی بار میرا بولنے والا مومی پتلا لگایا گیا ہے. میں مسلسل پیار اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں." انہوں نے مزید کہا، "میرے پرستار سنگاپور کے میڈم تساؤ میں جاکر میرا مومی بولتا پتلا دیکھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفی لے سکتے ہیں."