ممبئی،9نومبر(ایجنسی) ممبئی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ووگ کے ساتھ ایک شاندار فوٹو شوٹ کیا ہے۔ ان تصویروں کو انوشکا نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ ان تصویروں میں انوشکا شرما بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ یہ تصویریں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
وہیں ان انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر پر شوہر وراٹ کوہلی نے پیار لٹایا ہے۔ وراٹ نے ایک تصویر پر دل والا اموجی بنایا ہے۔
بھلے ہی انوشکا شرما
پردے سے دور ہیں لیکن ووگ نے اس سال انہیں اسٹائل آئیکان آف دا ایئر کا ایوارڈ دیا ہے۔
انوشکا شرما 11 سال کے کریئر میں تینوں خان کے ساتھ فلمیں کر چکی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ وہ تین فلمیں کر چکی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ بات کریں تو انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم بھی رب نے بنادی جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ کی ہے پھر اس کے بعد دوسری فلم جب تک ہے جان کٹرینہ اور شاہ رخ انوشکا نے ساتھ کام کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تیسری فلم زیرو میں بھی شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے ساتھ کام کیا ہے۔