: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،11جولائی (ایجنسی) اداکارہ انوشکا شرما کو بامبے میونسپل کارپوریشن نے خود ہی کلین چٹ دے دی ہے. بتا دیں کہ بی ایم سی نے اپریل میں انوشکا شرما کو بلڈنگ میں ایک الیکٹرک باکس لگانے کے سلسلے میں نوٹس بھیجا تھا.
بی ایم سی کو اپریل میں انوشکا کے خلاف شکایت ملی تھی. انوشکا شرما کے پڑوسی ان سے کافی پریشان تھے. وہ ورسووا کے بدری ناتھ ٹاور کے 20 ویں فلور میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں،
عمارت کے سابق سکریٹری سنیل نے انوشکا پر سنگین الزام لگائے تھے.
ان کا کہنا تھا کہ انوشکا نے پیسج کی راہ میں غیر قانونی الیکٹرک جنکشن باکس لگوایا ہے.اس بارے میں سنیل نے بی ایم سی کو خط لکھا تھا. سنیل کا الزام تھا کہ انوشکا نے نہ صرف غیر قانونی طریقے سے الیکٹرک جنکشن باکس لگوایا بلکہ انہوں نے عمارت کے کئی اور قواعد و ضوابط کو بھی توڑا ہے.
اسی معاملے کو لے کر بی ایم سی نے انوشکا شرما کو کلین چٹ دے دی ہے. شکایت ملنے کے بعد بی ایم سی نے بلڈنگ کا معائنہ کیا تھا.