ممبئی، 2 اکتوبر (یو این آئی )فلم ساز انوراگ کشیپ نے جمعہ کو یہاں ٹی وی اداکارہ پائل گھوش" کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انھیں اس معاملے میں جھوٹا پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے نیز جرم کی جس تاریخ کا ذکر کیا گیا
ہے وہ ان ایام میں بیرون ملک شوٹنگ کے لئے گئے ہوئے تھے۔
کیشیپ نے اپنے وکیل کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں ان پر عائد الزامات کو بے بنیاد بتلایا ہے۔
واضح رہیکہ کل مقامی ورسوا پولیس نے کشیپ کو سمن دیکر طلب کیا تھا اور انکا بیان درج کیا تھا ۔