the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 11 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور فلمساز انوراگ بسو کا کہنا ہے کہ وہ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے والد کے کردار کے لئے عرفان خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

عرفان خان کی موت کے بعد انوراگ بسو نے انہیں یاد کیا ہے۔
انوراگ نے عرفان کے ساتھ فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ میں کام کیاتھا۔
انوراگ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار عرفان خان کو رنبیر کپور کے والد کے کردار کی پیش کش کی تھی حالانکہ عرفان اس وقت یہ کردار ادا نہیں کرسکے تھے۔

انوراگ بسو نے



بتایا کہ انہوں نے فلم ’جگا جاسوس‘ میں رنبیر کے والد کے کردار کے لئے عرفان سے رابطہ کیا تھا لیکن اس وقت وہ اپنی دوسری فلموں میں مصروف تھے۔
چونکہ ’جگا جاسوس‘ کی تاریخیں طے ہوچکی ہیں لہذا عرفان یہ کردار ادا نہیں کرسکے۔
عرفان نے انوراگ بسو سے ’لائف ان اے میٹرو‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انوراگ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ابھی بھی’لائف ان اے میٹرو‘ کا سیکوئل بنانا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ عرفان کے بغیر اب وہ یہ فلم بنائیں گے یا نہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.