ممبئی، 5 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے اپنی 520 ویں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے انوپم کھیر نے اب تک 519 فلموں میں کام کیا ہے انوپم کھیر نے اپنی 520 ویں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اس بابت خود انوپم کھیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے انوپم کھیر نے بتایا کہ وہ اپنی 520 ویں فلم کی شوٹنگ شروع کرچکے ہیں۔
یہ فلم راج شری فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی
ہے۔
اس فلم کا ٹائٹل 'اونچائی' ہے۔
انوپم کھیر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سورج بڑجاتیہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں سورج بڑجاتیہ شاٹ کا کلیپ لے کر کھڑے ہیں۔
اسی کے ساتھ انوپم کھیر نے کیپشن میں لکھا ’’دوستو! میری 520 ویں فلم 'اونچائی' کا سفر شروع ہو گیا ہے۔
سنیما کے جینیئس سورج بڑجاتیہ کے ساتھ کام کررہا ہوں اور راج شری فلمز ایک آشیرواد ہے۔