the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ایجنسی) اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور بالي ووڈ اداکار انوپم کھیر نے دیگر کاموں میں مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹي آئي آئي) کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
مسٹر کھیر نے اطلاعات و نشریات کے وزیر راجیہ رددھن راٹھور کو مرسلہ اپنے استعفی میں کہا ہے کہ بین الاقوامی منصوبوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ انسٹی ٹیوٹ میں اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے انجام نہیں دے پائیں گے اس لئے وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ



انہیں ایک بین الاقوامی ٹی وی شو کی وجہ سے انہیں 2018 سے 2019 کے درمیان تقریبا نو ماہ تک اور اس کے بعد بھی امریکہ میں رہنا ہوگا۔ مسٹر کھیر نے کہا ہے کہ ممتاز ایف ٹی آئی آئی کے صدر کے عہدے پر رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس عہدے پر رہتے ہوئے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ تاہم بین الاقوامی طور پر ملنے والے کام کی وجہ سے، وہ انسٹی ٹیوٹ میں زیادہ وقت نہیں دے سکیں گے اور اس وجہ سے وہ استعفی دے رہے ہیں۔ اس مصروفیت کو دیکھتے ہوئے وہ انسٹی ٹیوٹ میں فعال طور پر منسلک نہیں رہ سکیں گے اور ایسے میں عہدے پر رہنا طالب علموں، مینجمنٹ ٹیم اور ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

مسٹر کھیر کو اداکار گجندر چوہان کی جگہ انسٹی ٹیوٹ کے صدر مقرر کیا گیا تھا۔ مسٹر چوہان کی تقرری کی وجہ سے زبردست ہنگامہ ہوا تھا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.