چین/ نئی دہلی چین کے سانیا شہر میں لگاتار دوسری بار مس ورلڈ کمپیٹیشن ختم ہوگیا ہے، ہندوستان کی انوکیرتی واس anukreethy-vas کے لیے مس ورلڈ ملا جلا رہا، انہوں نے ٹاپ 30 میں تو جگہ بنائی لیکن وہ آخری 12 میں نہیں پہنچ سکی،
میکسکیو کی Vanessa Ponce de Leon مس ورلڈ 2018 منتخب ہوئی ہے، انہیں پچھلے سال کی مس ورلڈ ہندوستان منوشی چلر نے تاج پہنایا ہے، بتادیں کہ 17 سال بعد پچھلی سال یعنی 2017 میں مس ورلڈ کا خطاب منوشی نے جیتا تھا.
انوکیرتی تامل ناڈو کے ترچیراپلی کی رہنے والی ہیں- مس ورلڈ کے گروپ 12 میں انوکیرتی نے ٹاپ 30 میں جگہ بنائی، وہ فرنچ زبان میں بی اے بھی کرچکی ہیں، انکی ماں انہیں ٹرانسلیٹر بنانا چاہتی تھی، مس ورلڈ 2018 کا تاج ہندوستان کی ہی منوشی چلر پہنائیں گی، انوکیرتی کی عمر 19 سال ہے، وہ این جی او سے بھی جوڑی ہوئی ہے، جو ٹرانسجینڈر کے لیے کام کرتا ہے، انوکیرتی نے کچھ دنوں پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری ایک فرینڈ ٹرانسجینڈر ہے، اسکی فیملی نے اسے چھوڑ دیا تھا، اس لیے میں ٹرانسجینڈر کی ایجوکیشن کے لیے کام کرتی ہوں، خاص بات یہ ہے کہ ایک ماڈل اور مس انڈیا ورلڈ ہونے کے ساتھ ہی انوکیرتی ایک اسٹیٹ لیول اتھیلیٹ بھی ہے.