ممبئی/2جنوری(ایجنسی) بالی وڈ کے مشہور فلمساز انل شرما اپنے بیٹے اتکرش کے مدمقابل ایشیتا کو لانچ کریں گے۔
انل شرما اپنی آئندہ فلم 'جینیس genius' کے ذریعے نئی اداکارہ ایشیتا کو لانچ کریں گے ۔ اس فلم میں ان کے بیٹے اتکرش بھی نظرآئیں گے جنہوں نے 2001 میں ریلیز سپرہٹ فلم 'غدر ایک پریم کتھا' میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا
تھا۔
انل شرما نے ٹوئیٹر پر ایشیتا کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'جینیس میں اتکرش کے اپوزٹ ایشیتا پہلی مرتبہ نظر آئیں گی۔ نیا سال آپ کے لئے خوشیاں لے کر آئے'۔
اس فلم میں عائشہ جلکا، متھن چکرورتی اور نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ 146جینیس145 ایک سائنس فکشن ہ ے جس میں ایک نوجوان اپنے تجربہ سے دنیا بدل دیتا ہے۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔