the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 19 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مسٹر انڈیا انل کپور نے اپنے پرستاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر اپنی لو اسٹوری شیئر کی ہے۔

انل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور بالی وڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں۔
19 مئی کو انل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی سالگرہ ہے ، جس کے پیش نظر انل کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔
سالگرہ کی تقریب سے قبل انل کپور نے سنیتا کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے سنیتا کپور کو کس طرح پروپوز کیا تھا۔
انل نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے کیرئیر اور پیار میں سے محبت کا انتخاب کیا ۔
لوگ شادی کی سالگرہ مناتے ہیں جبکہ وہ پروپوزل ڈے مناتے ہیں۔

انل کپور نے سنیتا کپور کے ساتھ



شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا ’’17 مئی کی رات ، یہ ایک لمبی لو اسٹوری کا آغاز تھا۔
میں نے ایک اہم فلم سائن کی تھی ، جو میرے کیریئر کے لئے ایک بڑا قدم تھا اور 18 مئی کو بھی میں نے ایک بڑا قدم اٹھایا۔
میں نے اپنی گرل فرینڈ سنیتا کو پروپوز کیا اور اس سے میری بیوی بننے کے بارے میں پوچھا۔
ہے بھگوان، میں بہت کشمکش میں تھا۔
میں بار بار اس چیز کو آگے بڑھا رہا تھا اور تب وقت آگیا تھا جب مجھے اپنے کیریئر اور اپنے پیار کا انتخاب کرنا تھا اور میں نے محبت کا انتخاب کیا اور انھیں 18 مئی کوپروپوز کردیا‘‘۔

انل کپور نے اپنی ویڈیو کے بارے بتایا ’’لوگ شادی کی سالگرہ مناتے ہیں اور ہم پروپوز ڈے بھی مناتے ہیں ۔
ہم خود کو بھولنے نہیں دیتے کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.