نئی دہلی/8ڈسمبر(ایجنسی) فلم ریس کی پہلی دونوں فلموں میں سیف علی خان اور انیل کپور نظر آئے تھے- جبکہ باقی سبھی ادکار اس فلم میں بدلتے رہے ہیں- لیکن ہدایت کار رومی ڈی سوزا کی ریس 3 میں اب سیف علی خان بھی نظر نہیں آنے والے ہیں اور انکی جگہ سلمان خان نے لے لی ہے- لیکن سبھی کے من میں یہ سوال تھا کہ اس فلم میں لگ
بھگ ہر ٹیوسٹ کا حصہ رہنے والے انیل کپور اس بار نظر آپائیں گے یا نہیں- مگر اس بات کا بھی خلاصہ ہوگیا ہے کہ سلمان اس ریس میں اب انیل کپور نے جوائن کرلیا ہے.
سلمان خان نے انیل کپور اور ریس 3 کے پرڈیوسر رمیش ترانی کے ساتھ اپنی فوٹو سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے یہ خلاصہ کردیا ہے کہ انیل بھی اس فلم کا حصہ ہیں.