نئی دہلی/یکم ڈسمبر(ایجنسی) ہالی ووڈ کے اداکارہ انجیلینا جولی دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین میں شمار ہوتی ہیں. 42 سالہ اداکارہ کے فین دنیا بھر میں موجود ہیں. Angelina کی ایک جھلک جھلک پانے کےلیے بیتاب رہتے ہیں. ویسے انجیلینا کی ایک ایسی بھی فین ہے جنہیں انکی طرح دیکھنے کی لیے اپنا چہرہ کافی حد تک بگاڑ لیا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں ایران کی رہنے والی 22سالہ سحر تابر کی ‘ جو انجیلینا جولی کی اتنی بڑی فین ہے کہ
انکی خاطر کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہے.
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی سحر کی تصویر وہ وہ انجیلینا کی طرح تو بالکل بھی نہیں لگ رہی ہے ۔ سحر ہر قیمت پر انکی طرح دیکھنے کی چاہت رکھتی ہے۔ اسکے لیے انہو ں نے اب تک 50 سرجری کرائی ہے۔ سحر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ڈائٹ کنٹرول کرکے اپنا وزن 40 کلو پر لایا ہے. انہوں نے اپنے گالوں کو چھید لیا ہے اور اپنے بالوں کا رنگ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے.