آندھرا/14فروری(ایجنسی) آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں ایک کسان نے اپنی فصل کی حفاظت کے لئے ایک عجیب ترکیب اپنائی ہے. یہاں، کسان نے اپنے ہری سبزیوں کی فصل والے کھیت میں بالی ووڈ اداکار سنی لیونی کے پوسٹر لگائے ہیں، اس پوسٹ رمیں سنی لیونی لال بیکنی میں نظر آرہی ہے، جو پوسٹر سبھی کے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، معاملہ نیلور ضلع کے باندا کیندی پالے گاؤں کا ہے.
بتا دیں کہ 45 سالہ کسان چینچو ریڈی نے ایسا اس لئے نہیں کیا کہ وہ امریکہ کی فحش
اسٹار سنی لیونی کا پرستار ہے بلکہ اس نے اپنی فصل کو گاؤں والوں کی بری نظر سے بچانے کے لئے یہ ترکیب اپنائی ہے. آن لائن ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، کسان نے اس بارے میں پوچھے جانے پر منگل (13 فروری) کو بتایا کہ اس سال اس کے پاس 10 ایکڑ میں اچھی فصل ہے. اور اسی فصل کو گاؤں والوں اور راہگیروں کی بری نظر سے بچنے کے لئے ان کی توجہ بھٹکانے کے لئے فصل کے کھیت میں سنی لیونی کے لال بکنی والا پوسٹر لگایا ہے، اس پوسٹر میں تلگو زبان میں (ہے--- مجھ سے جلن محسوس نہیں کرنا) لکھا ہے.