ممبئی، 21 اکتوبر(ذرائع) آریان خان نے کروز شپ ڈرگس کیس میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے سے قریب 2 گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد این سی بی آفس سے روانہ ہوئی-
این سی بی نے جمعرات کو اننیا پانڈے کا بیان درج کیا- وہ شام کو پوچھ تاچھ کے لیے والد چنکی پانڈے کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر پہنچی
تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اننیا شام قریب 6.15 بجے ایجنسی کے دفتر سے گئی- انہیں جمعہ کو بھی بولائے جانے کا امکان ہے-
غور طلب ہے کہ جمعرات کو این سی بی کی ایک ٹیم اننیا کے گھر پہنچی تھی- ٹیم نے اننیا کو کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا جسکے بعد وہ شام میں پوچھ تاچھ کے لیے این سی بی دفتر پہنچی تھی-