ممبئی ، 29 مارچ (یو این آئی) اپنے سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کو اپنادیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت
کم لوگوں کو معلوم ہو گا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلو کار بننا چاہتے تھے۔
پاکستان کے راولپنڈی شہر میں 21 جولائی 1930 کو پیدا ہوئے آنند بخشی کو ان کے رشتہ دار پیار سے نند یا نند و کہہ کر پکارتے تھے۔