نئی دہلی، 29 جنوری (ذرائع) بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے اپنے بوائے فرینڈ اداکار موسیقار ایڈ ویسٹوِک سے منگنی کرلی۔ پیر (29 جنوری) کو ایمی نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں ایڈ ایمی کو پرپوز کرتے ہوئے نظر آ رہے
ہیں-
ایڈ نے ایمی کو سوئٹزرلینڈ کے ایک پل پر پرپوز کیا۔ تصاویر میں ایمی سفید سوٹ میں نظر آرہی ہیں جبکہ ایڈ نے گرے رنگ کی جیکٹ، الیو گرین پینٹ اور جوتے پہنے تھے، پہلی تصویر میں ایڈ گھٹنوں کے بل بیٹھے نظر آرہے ہیں جب کہ امی حیرت سے اسے دیکھ رہی ہیں۔