ممبئی ، 9 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں ، امر تا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کو بہت محظوظ کیا۔ امر تا کی پیدائش 9 فروری، 1958 کو ہوئی۔ 1983 میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر شروعات کی۔ دھر مند کی ہدایت میں بنی فلم 'بیتاب سے انہوں نے اپنا فلمی سفر شروع کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیر و سنی دیول تھے۔ یہ
ان دونوں کی پہلی فلم تھی۔ ناظرین نے سنی اور امر تا سنگھ کی جوڑی کو پسند کیا اور فلم بھی باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔
سال 1984 میں ، امر تا سنگھ کو ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم ”سنی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم اوسط کامیابی حاصل کر سکی۔ 1985 میں امرتا نے فلم صاحب میں انل کپور کے ساتھ کام کیا۔
اس فلم کا ایک نغمہ 'یار بنا چین کہاں رے، آج بھی سننے والوں کو یاد ہے۔