: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 21 جون (یو این آئی) بحیثیت ویلین فلم انڈسٹری میں امریش پوری نے جو مقام حاصل کیا وہ ان کی بہترین اداکاری اور سخت محنت کا نتیجہ تھا۔ پردہ سیمیں کے وہ واحد ویلین تھے جن کے انتقال پر روزناموں نے صفحہ اول پر خبر چھاپی اداریے لکھے۔ اسٹیج سے اپنی اداکاری کا سفر شروع
کرنے والے امریش پوری نے اپنی ایسی امیج بنائی کہ فلم میں ان کی موجودگی ناظرین کو سنیما ہال تک کھینچ لے جاتی تھی۔ بلند آواز پر کشش شخصیت اور مکالموں کی بہترین انداز میں ادا ئیگی ، چہرے کی سختی اور آنکھوں کے خوف کے سبب وہ ایک عرصہ تک بالی ووڈ میں بطور ویلن بے تاج بادشاہ بنے رہے۔