ممبئی، 22 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں امریش پوری کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بلند آواز اور بہترین اداکاری کے دم پر ’’ویلن ‘‘ کے کردار کو ایک نئی شناخت دلائی ہے۔
تھیٹر سے پردہ سیمیں تک پہنچنے والے امریش پوری نے تقریباً تین دہائیوں میں تقریباً 250 فلموں میں اداکاری کی ہے۔
پنجاب کے نوشیرا گاؤں میں 22 جون 1932 کو پیدا ہوئے امریش پوری نے اپنے کیریئر کا آغاز وزارت محنت میں نوکری سے کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ستیندر دوبے کے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دكھائے ۔
بعد میں وہ پرتھوی راج کپور کے ’’پرتھوي تھیٹر‘‘ میں
بطور آرٹسٹ اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔
پچاس کی دہائی میں امریش پوری نے ہماچل پردیش کے شملہ سے بی اے پاس کرنے کے بعد ممبئی کا رخ کیا۔
ا س وقت ان کے بڑے بھائی مدن پوري ہندی فلموں میں بطور ویلن اپنی شناخت بنا چکے تھے۔
سال 1954میں اپنے پہلے فلمی اسکرین ٹیسٹ میں امريش پوري کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
سال 1971 میں بطور ویلن انہوں نے فلم ریشما اور شیرا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس فلم سے وہ ناظرین کے درمیان اپنی شناخت نہیں بنا سکے لیکن اس زمانے کے مشہور بینر بمبئی ٹاكز میں قدم رکھنے کے بعد انہیں بڑے بڑے بینر کی فلمیں ملنی شروع ہو گئیں۔