ممبئی ، 26 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”شعلے “ کے کردار ” گبر سنگھ “ نے امجد خان کو خان کو فلم انڈسٹری میں . مضبوط شناخت دلائی تھی۔ اس فلم میں گبر سنگھ کے کردار کے لئے پہلے ڈینی کا نام تجویز کیا گیا تھا۔
فلم شعلے کے
تعمیر کے وقت گبر سنگھ والا کردار ڈینی کو دیا گیا تھا لیکن اس وقت فلم ”دھر ما تما“ میں کام کرنے کی وجہ سے انہوں نے شعلے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ شعلے کے اسکرپٹ رائیٹر سلیم خان کی سفارش پر رمیش سیسی نے امجد خان کو گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔