the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 26 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے راک اسٹار رنبیر کپور کی تعریف کی ہے۔

آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’ برہماستر‘ میں امیتابھ بچن ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مرکزی کردار ہیں۔
فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور فلم کے تیئں شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
تین حصوں میں بن رہی اس فلم کے ٹریلر اور ٹیزر کے ریلیز ہونے میں ابھی وقت ہے ، لیکن اس دوران مداحوں کو خوش کرنے کے لئے امیتابھ بچن نے فلم کے سیٹ سے چار تصاویر کا کولاج شیئر



کیا ہے۔

ان تصویروں میں رنبیر کپور اور امیتابھ بچن سیٹ پر باتیں کرتے اور واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، نیز ایک دلچسپ چیز نظر آرہی ہے وہ ہے کروما بیک گراؤنڈ۔
اس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب میکرس کو گرافکس کا کام کرنا ہوتا ہے۔

تصویر کے عنوان میں امیتابھ نے لکھا ’میرےسب سے پسندیدہ میں سے ایک رنبیر کپور کے ساتھ کام پر۔
ان کے وسیع ٹیلنٹ کو میچ کرنے کے لئے مجھ جیسے چار افراد کی ضرورت ہوتی ہے‘۔
امیتابھ کی ان چاروں تصاویر کو خوب لائیک اور شیئر کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.