ممبئی ، 24 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نےکورونا سے لڑنے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔
امیتابھ نے کوروناسے بہادری کے ساتھ لڑنے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی جہاں وہ ماسک پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر
شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے ایک خصوصی پیغام بھی دیا ہے۔
امیتابھ نے لکھا ’’کام سےچھٹی، روزانہ کی طرح ایک لمبا دن، سلامت رہیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔
اس سب میں ہم ایک ساتھ ہیں اور ایک ساتھ لڑنے کے لئے ...لو یو آل‘‘۔
ان دنوں امیتابھ بچن ’کون بنےگا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ’برہماستر، جھنڈ اور چہرہ‘ جیسی فلموں میں بھی دکھائی دیں گے۔