the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 6 جولائی (ایجنسی) بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ آنے والی فلم ’گلابو ستابو‘ میں اپنا لک پانے کے لئے تین گھنٹے لگتے ہیں۔

امیتابھ بچن ان دنوں لکھنؤ میں فلم ’گلابو ستابو‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔ امیتابھ نے جس طرح فلم ’پا‘ میں اپنے لک سے سبھی کو چونکا دیا تھا فلم گلابو ستابو میں بھی اپنے منفرد انداز میں دکھائی دیں گے۔ جب ان کا یہ لک سامنے آیا تھا انہیں پہنچاننا مشکل ہورہا تھا۔ امیتابھ نے سوشل میڈیا پر اپنے لک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے پیچھے کی کہانی بتائی ہے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے لک کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے



’’اس لک کے میک اپ میں 3 گھنٹے لگتے ہیں اور ہر روز حالات مختلف ہوتے ہیں ‘‘۔ اس فلم میں ايوشمان کھرانہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ پہلی بار ہے جب امیتابھ اور ايوشمان دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ شجیت سرکار کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن ایک مکان مالک کے کردار میں نظر آئیں گے اور کردار کے حساب سے ان کا یہ لک تیار کیا گیا ہے۔ جب شجیت سرکارنے امیتابھ کو ان کے کردار کا خاکہ دکھایا تو وہ چیلنج کے طور پر اس فلم میں کام کرنےکے لئے کافی پرجوش تھے۔ شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہیں میک اپ ٹیم کے ساتھ گھنٹوں بیٹھنا پڑا۔ ایک انٹرنیشنل ٹیم نے امیتابھ بچن کے اپیئرنس پر کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.