ممبئی ، 6 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہندوستان کو صحت مند بنانے کے لیے تخیل ، تخلیقی فکر اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھنا متاثر کن ہے۔
’ڈیٹال بنے گا سوستھ(صحت مند) انڈیا مہم‘ کے ایمبیسڈر امیتابھ بچن نے ڈیٹال اور این ڈی ٹی وی کے ذریعہ سوستھ بھارت ٹیلی تھون میں ’وائٹ ہَیٹ جونیئر سوستھ بھارت ٹیک چیمپس‘ کے فاتحین سے براہ راست ملاقات کی۔
امیتابھ بچن ان بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے جنہوں نے ہندوستان میں صحت اور حفظان صحت کے اہم چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے موبائل
ایپلی کیشنز بنائی ہیں۔
بچوں سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا ، ’بچوں کا دماغ بہت شاندار طریقے سے کام کرتا ہے۔
جہاں بالغوں کو رکاوٹیں نظر آتی ہیں ، وہاں بچے امکانات دیکھتے ہیں۔
نوجوان فاتحین کی جانب سے صحت اور حفظان صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایپس کے آئیڈیا کو دیکھ کر میرے ذہن میں ہندوستان کے مستقبل کی امید بیدار ہوئی ہے۔
آج کے یہ نوجوان تخلیق کار مستقبل کے موجد اور رہنما بننے والے ہیں۔
ان نوجوان تخلیق کاروں کے ساتھ بات چیت کرنا میرے لیے ایک شاندار تجربہ تھا اور میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔