ممبئی،20نومبر(ایجنسی)مشہوراداکار امیتابھ بچن نے فراخ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بار پھر اترپردیش کے 1398کسانوں کے 4.05کروڑ روپے کا قرض چکایا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے"بینک سے کسانوں کے قرض کی ادائگی سے متعلق "ون ٹائم سیٹلمنٹ(او ٹی ایس)سرٹیفکیٹ حاصل ہوگئے ہیں۔
font-size: 18px; text-align: start;">76سالہ اداکار نے لکھا ہے کہ سبھی کسانوں کو ممبئی لانا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ان میں سے 70کو ممبئی لاکر او ٹی ایس سوپیں جائیں گے۔ ان کسانوں کو لکھنؤسے ممبئی لانے کےلئے ریلوے کاایک کوچ بک کرایاگیا ہے۔ یہ کسان 25نومبر کو لکھنؤ سے چلیں گے اور 26تاریخ کو ممبئی پہنچیں گے جہاں مسٹر بچن اپنے ہاتھ سے انہیں او ٹی ایس سوپیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 26 تاریخ کو ہی ممبئی حملوں کی 11ویں برسی بھی ہے۔
اداکار نے لکھا،"پہلے مہاراشٹر کے 350کسانوں کے قرض معاف کرانے میں تعاون دیا تھا اور اب اترپردیش کے کسانوں کےلئے یہ کام کیاہے۔