the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کولہاپور، 02 نومبر (یواین آئی) ہندو جن جاگرن سمیتی (ایچ جے ایس) نے سونی ٹی وی پر جاری ’’ کون بنے گا کروڑپتی سیزن 12 کے 30اکتوبر کے ایپی سوڈ میں بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن سے ہندو شاستروں کےبارے میں مشتبہ اور منفی سوال پوچھنے اور کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو 'ٹھیس پہنچانے' کے لئے عوامی طور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایچ جے ایس کے قومی ترجمان رمیش شنڈے نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 30 اکتوبر کو کے بی سی کے 'کرمویر اسپیشل' ایپی سوڈ میں ایک مرتبہ پھر ہندوصحیفوں کے بارے میں مشکوک اور منفی سوالات پوچھ کر ایک بار پھر ہندوؤں کی توہین کی گئی ہے۔
کے بی سی میں ،



امیتابھ بچن نے پوچھا کہ 25 دسمبر 1927 کو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر اور ان کے ماننے والوں کے ذریعہ چار ہندو صحیفوں میں سے کس کو جلایا گیا اور اس کے لئے چار متبادل دیئے جن میں وشنو پوران ،سریمد بھگود گیتا، ، رگوید اور منواسمرتی شامل تھے۔ انہوں نے امیتابھ بچن اور کے بی سی سے پوچھا کہ وہ اس سے کیا پیغام دینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے اس سے پہلے کے بی سی نے چھترپتی شیواجی کی توہین کرتے ہوئے انہیں صرف ’شیواجی‘ سے خطاب کیا تھا۔
انہوں نے ہندودھرم ، شاستر اور ڈاکٹر امبیڈکر جیسے قومی ہیرو کی توہین کرنے کے لئے امیتابھ بچن سے عوامی طور پر معافی مانگنے کی مانگ کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.