ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ اگر امیتابھ بچن فلم 'رن وے 34' میں کام کرنے کے لیے ہاں نہ کہتے تو وہ یہ فلم نہ بناتے۔
اجے دیوگن نے بتایا ہے امیتابھ بچن فلم رن وے 34 کے لئے ہاں نہیں کرتے تو وہ اس فلم کو نہیں بناتے۔
اجے دیوگن نے بتایا کہ وہ فلم رن وے 34 میں پہلے ایک ڈائریکٹر کے طور پر آئے تھے اور پھر انہوں نے اس میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجے دیوگن نے کہا ’اگر مسٹر بچن فلم رن وے 34 میں اس
کردار کے نہیں مانتے تو میں شاید ہی کسی کو اس میں کاسٹ کرتا، وہ اس فلم میں نہیں ہوتے تو میں شاید اس فلم کو نہیں بناتا۔
میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں اور میں اکثر سیٹ پر ان سے ملتا رہتا تھا۔
بعد میں میں نے تقریبا 7 سے 8 فلموں میں ان کے ساتھ کام کیا ہے۔
اجے دیوگن نے کہا "میں امیتابھ بچن کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں نے ان کے جیسا محنتی اور پیشہ ورانہ اداکار کبھی نہیں دیکھا جس توانائی اور لگن کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔