the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 13 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی مراٹھی فلم کا بجٹ کم دیکھ کر گھر سے کپڑےلے کر آ گئے۔

امیتابھ بچن مراٹھی زبان میں فلم کر رہے ہیں ۔ وہ ’ایبی آنی سی ڈی‘ میں اداکار وکرم گوکھلے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ابھی سے سرخیوں میں ہے او ر اس کے پروڈیوسر اکشے بارداپورکر نے فلم سے منسلک چند قصے شیئر کئے ہیں۔

اکشے نے کہا ’’فلم میں اپنے کردار کے لئے امیتابھ بچن نے میکرس سے کپڑے نہیں مانگے بلکہ خود اس کا انتظام کرلیا تھا۔ جب ہم نے ان سے پوچھا تھا کہ ہم کپڑوں کے ناپ کے لئے ٹیلر کو کب بھیجیں۔ اس پر امیتابھ نے کہا



کہ فکر نہ کریں، وہ اپنی الماری سے کپڑے لے آئیں گے اور شوٹ کے دن امیتابھ اپنی پوری وینٹی وین لے آئے جس میں 20 کپڑے رکھے ہوئے تھے۔
انہوں نے ہم سے کہا کہ ہم انتخاب کر لیں کہ کون سے کپڑے فلم میں موزوں لگیں گے”۔

اکشے نے بتایا کہ امیتابھ بچن کی مراٹھی زبان پر اچھی گرفت ہے لیکن پھر بھی وہ ہر بار ڈائریکٹر سے پوچھتے تھے کہ سب ٹھیک لگ رہا ہے یا نہیں، وہ ہر سین کے بعد یہ پوچھتے تھے۔ اگر کبھی بھی تھوڑی گڑبڑ لگتی تھی تو وہ فوری ری ٹیك لیتے تھے۔
امیتابھ چاہتے تو فلم کی ڈبنگ کسی اور سے بھی کروا سکتے تھے لیکن انہوں نے خود ہی ڈبنگ کی ہے۔ یہ فلم 13 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.