: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/27ستمبر(ایجنسی) یش راج بینر تلے بنی ملٹی اسٹارر فلم "ٹھگ آف ہندوستان" کا ٹریلر آخر کار ریلیز ہوگیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب عامر اور امیتابھ کی جوڑی پردے پر نظر آئے گی اور فلم کا ٹریلیر بتا رہا ہے یہ جوری پردے پر کمال کرنے والی ہے، امیتابھ اس عمر میں بھی بے حد اثر دار اور تقریبا سب پر بھاری پڑتے نظر آرہے ہیں، جبکہ وہ دنگل میں مہاویر پھوگٹ کے سنجیدہ کردار میں نظر آچکے عامر اس فلم میں فرینگی کے کردار میں نظر آنے والے ہیں جو سچ میں ایک زبردست ٹھگ ہے.
فلم کے ٹریلر کی شروعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ کہانی 1795 کے اس وقت کی ہے جب برٹیش لوگوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام سے ہمارے ملک پر حکومت کرنا شروع کردیا تھا.