the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 26 جون (ایجنسی) بالی کے سپراسٹار امیتابھ بچن سبز غذا کھانا پسند کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن ان دنوں اپنی آنے والی فلم gulabo-sitabo’گلابو ستابو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
شجیت سرکار کی ہدایت میں بننے والی فلم گلابو ستابو کی شوٹنگ کے لئے امیتابھ بچن لکھنؤ پہنچے ہیں اور لکھنؤ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں ۔
ہوٹل کا اسٹاف انہیں سب سے لذیذ اودھی کھانا کھلانا چاہتا تھا لیکن ہوٹل کے اسٹاف کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکا۔

امیتابھ بچن کے بارے میں ایک اسسٹنٹ شیف نے بتایا کہ ’’ہمارا منصوبہ تھا کہ ہم امیتابھ بچن کو کباب اور مٹن کے کھانے کھلائیں گے جیسے نہاری، لیکن وہ سبز غذا کھانا پسند کرتے ہیں ،وہ صبح کے ناشتے کے دوران ایک گلاس دودھ اور بغیر مرچ والی انڈوں کی بھرجی ہی لیتے ہیں۔
لنچ کے دوران دو سے تین روٹیاں، دال اور سبز سبزیاں ہی کھانا پسند کرتے ہیں اور چاول کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

شیف نے بتایا کہ امیتابھ بچن نے صرف ایک دن پنیر بھرجی کے لئے کہا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کبھی کچھ کھانے کی ڈیمانڈ نہیں کی۔
جب وہ شوٹنگ سے لیٹ آتے ہیں تو ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔
یہاں تک کہ کچھ دن انہوں نے صرف سوپ ہی لیا اور کھانے سے پرہیز کیا۔
فلم عملہ کے ایک ممبر نے بتایا کہ امیتابھ بچن سیٹ پر سب سے زیادہ سادگی پسند اداکار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی سیٹ پر کسی خاص کھانے کے لئے کوئی درخواست نہیں کرتے بلکہ وہ صرف مرمرے اور چنے جو سیٹ پر سب کے لئے ہوتے ہیں، وہی کھاتے ہیں۔


http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.