: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/9فروری(ایجنسی) 27 سال کے لمبے وقفے کے بعد ایک بار پھر مشہور اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ فلمی پردے پر نظر آینگے ۔
ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ آنے والی آخری فلم 'عجوبہ' ہے جو 1991 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 27 سال بعد یہ دونوں فلم'102 ناٹ آؤٹ' میں دوبارہ دکھائی دینگے۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے کہا کہ، 'بہت سی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد' چنٹو جی 'کے ساتھ پھر سے کام کرنا کافی اچھا رہا'۔
امیش شکلا کی ہدایت کاری میں بنی فلم '102 ناٹ آؤٹ' میں
امیتابھ 75 سالہ رشی کپور کے 102 سالہ والد کا کردار ادا کرتے نظر آینگے۔ انہوں نے کہا، 'مجھے معلوم ہے کہ ملک نوجوان نسل کو پسند کرتا ہے ۔ تاہم میں پھر بھی آپ سے کہوں گا کہ آپ ہمیں ایک موقع دیں ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے'۔
رشی کپور نے کہا کہ انہیں بگ بی کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ '102 ناٹ آؤٹ' میں کام کرکے بہت ساری یادیں تازہ ہوئی ہیں جو امیت اور میں نے جوانی کے دور میں کی تھیں۔مجھے خوشی ہے کہ میں اس خاص فلم کا حصہ بنا۔ یہ فلم یقینی طور پر ناظرین کو خوش کرنے میں کامیاب ہوگی۔فلم 4 مئی کو ریلیز کی جانی ہے۔