the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 16 جولائی (یو این آئی)ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے چھ قسم کی فطرت والے لوگوں سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ حاسد، تنک مزاج اور مشکوک افراد سمیت چھ قسم کے انسان ہمیشہ اداس رہتے ہیں ۔

بگ بی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں۔
انہوں نے اسی سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا ہے۔

اس صدی کے 77 سالہ سپراسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کورونا انفیکشن سے متاثر ہیں اور دونوںہی ہفتے کی رات سے



ناناوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی ارادھیہ بچن بھی کورونا انفیکشن میں مبتلا ہیں اور دونوں گھر پر ہی آئسولیشن میں ہیں۔

میگا اسٹار نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر سنسکرت اور پھر اسے ہندی میں لکھا ’’ ایرشئی دھرنی توسنتوشٹ: کرودھنو نتیہ شڈکت:۔
پربھاگیوپجیوی چہ شڈیتے دکھ بھاگن:۔
یعنی سبھی سے حسد، نفرت کرنے والے، غیر مطمئن، تنک مزاج ، ہمیشہ مشکوک اور دوسروں پر منحصر رہنے والےیہ چھ قسم کے انسان ہمیشہ اداس رہتے ہیں۔
لہذا ان فطرتی لوگوں سے ہر ممکن حد تک گریز کرنا چاہئے ‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.